اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اداروں کے ہینڈ لرز بتا دیں آپ چاہتے کیا ہیں ؟ شیریں مزاری

تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نےگرفتاری کے متعلق قائم تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہونے کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ میری گرفتاری کے متعلق ابھی تک پولیس کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔صاف ظاہر ہے یہ گرفتاری نہیں بلکہ اغوا تھا۔اگلا اجلاس14 تاریخ کو ہو گا جس میں آئی جی اسلام آباد کو طلب کیا گیا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ حکومت کو چائیے کہ اب وہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں ملک میں آئین اور قانون مذاق بن چکا ہے۔ اگر الیکشن کی تاریخ دی جاتی ہے تو ہم مل بیٹھ کر بات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں ۔

ان کاکہنا تھا کہ امریکا کے کہنے پر ہمارے خلاف رجیم چینج کی سازش رچائی گئی گئی ۔کیا ان چوروں کو این آر او دینا اس تبدیلی کا مقصد تھا؟کیا ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت کرنی ہے ؟ کیا ہم اسرائیل کو قبول کرنے جا رہے ہیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ دفاع کرنے والوں کو ملک کا دفاع کرنا چاہیے۔ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔اداروں کا دفاع کرتے ہیں ان پر حملے نہیں کرتے۔لیکن اداروں کے ہینڈلرز سے سوال ہے کہ آپ چاہتے کیا ہیں ؟