اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,934FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت: حجاب کرنے کی اجازت دینےپر مسلمان طالبات کا اسکول بند کر دیا گیا

نئی دہلی: مودی حکومت نے مسلم لڑکیوں سے تعلیم کاحق بھی چھین لیا۔ کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر مسلم لڑکیوں کا اسکول بند کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں مسلم لڑکیوں کا فاروقیہ اسکول بند کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حجاب کی پابندی کی خلاف ورزی پر انتظامیہ کی جانب سے نجی سکول کو بند کر دیا گیا ہے۔

مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندو انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی حکام نے اسکول انتظامیہ کی جانب سے اسکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اس وقت تک دوبارہ نہیں کھولا جائے گا جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی۔

فاروقیہ اسکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے 400 مسلم طالبات زیر تعلیم ہیں۔ طالبات نے بند اسکول کے سامنے احتجاج کیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ’بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ‘ کے نعرے کے ساتھ اسکول کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔

طالبات کی جانب سے اسکول کے باہر احتجاج کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں طالبات کو اسکول بند ہونے پر روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

کچھ طلباء اپنے پورے تعلیمی سال کو کھونے کے بعد اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ پاتے۔