اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹھٹھہ : کوئلے کی کان میں سیلابی پانی بھرنےکے 2 روز بعد 8کان کنوں لاشیں نکال لی گئی

ٹھٹھہ کے علاقے جھمپیر میں 2 روز قبل کوئلے کی کان میں سیلابی پانی بھرنے سے 9 مزدور کان نے اندر پھنس گئے تھے۔جن میں سے 8 کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق مزدوروں میں ایک 12 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

خبروں کے مطابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نےاموات پر گہرے افوس کا اظہار کیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے معاوضے کے بندوبست کے احکامات بھی جاری کیے ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے حکام کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے غفلت کے مرتکب مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

خبروں کے مطابق جھمپیر ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک نجی کوئلے کی کان میں 2 روز قبل پہاڑی علاقے سے آنے والے سیلابی ریلے کا پانی بھر گیا۔ 360 فٹ گہری کان میں 9 افراد پھنس گئے تھے جن میں سے 8 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 1 مزدور کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں کام کر رہی ہیں ۔