اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کراچی کی سڑکوں پر پانی جمع ہونے پر اداکارعلی انصاری سندھ حکومت پر برس پڑے

شہر قائد میں مون سون بارشوں میں ناقص انتظامات کوئی نئی بات نہیں بادل برستے ہی شہر کی اہم ترین سڑکیں جوہڑ بن جاتی ہیں اور نالے ابل پڑتے ہیں ۔

اس کے باعث جہاں عام شہری بھی حکومت سے گلے شکوے اور شکایت کرتے نظر آتے ہیں تو وہیں ٹی وی اداکار علی انصاری نے بھی اس معاملے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

علی انصاری نے انسٹاگرام اسٹوری پرشارع فیصل کی ایک وڈیو شیئر کی جہاں کئی فٹ تک کھڑا پانی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکار نے انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور کھر ی کھری سنا ڈالی ۔ ان کا کہنا ہے کہ کیا یہاں انفراسٹرکچر کے حوالے سے کبھی معاملات بہتر ہوں گے ؟

ہر سال یہی حالات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ مایوس ہوں لیکن حیران بلکل نہیں ہوں ۔