اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ نے ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائی کورٹ نے دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت 14 جولائی تک منظور کر لی ۔

لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

وکیل نے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ ظہیر کے خلاف اغوا کے دفات کے تحت16 اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔تفتیشی افسر کا بیان ہے کہ وہ معاملے پر دوبارہ تفتیش کر رہا ہے۔خدشہ ہے کہ پولیس انہیں گرفتار کر لے گی ۔وکیل نے استدعا کی کہ ضمانت منظور کی جائے تا کہ مقامی عدالت سے عبوری ضمانت لی جا سکے۔

عدالت نے 14 جولائی تک ظہیر کی ضمانت منظور کر لی ۔