اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

رانا ثنااللہ پر کیس نہیں بناناچائیے تھا،شہریارآفریدی نے جو کیا وہ غلط تھا، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے راہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ پر منشیات کیس نہیں بننا چائیے تھا۔لیکن یہ بات ان کو بھی معلوم ہے کہ کیس تحریک انصاف نےنہیں کسی اور نے کیا۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنااللہ کے ساتھ زیادتی ہوئی ، شہریار آفریدی نے جو کیا غلط کیا۔میں نے کابینہ اجلاس میں متعلقہ افسر سے سوال کیا لیکن وہ اٹھ کر چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت اسمبلیوں میں بھی واپس جانے کو تیار ہے لیکن یہ شرط ہے کہ پہلےحکومت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں بڑے بڑے چول لوگ ہیں ،راجہ ریاض کو ہی دیکھ لیں وہ کیسے اپوزیشن لیڈر ہو سکتے ہیں ۔