اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,562FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میری وڈیوز کے ذریعے عمران خان نے نیب میں اپنے کیسز بند کرائے ، طیبہ گل

سابق چیئر مین نیب جاوید اقبال کے ساتھ مبینہ وڈیو میں نظر آنےوالی خاتون طیبہ گل کا کہنا ہے کہ یہ وڈیوز میں نے ثبوت کے طور پر اپنے وکیل اعظم خان کو دی تھی جنہوں نے یہ وڈیوز عمران خان تک پہنچائیں ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے طیبہ گل کا کہنا تھا کہ ان وڈیوز کی بنا پر عمران خان نے وزیر اعظم رہتے ہوئے اپنے نیب کیسز معاف کرائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وکیل اعظم خان کے زریعے وڈیوز عمران خان تک پہنچی ۔ عمران خان سے اپنے کیس کے متعلق ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے مجھ سے کیس کے لیے مزید وڈیوز مانگی جو میں نے انہیں دیں لیکن انہوں ان وڈیوز پر سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کیا اور اپنے کیسز معاف کرائے ۔اس کے بعد میں نے انہیں کوئی اور مزید ثبوت نہیں دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے 10 مئی کو وزیر اعظم کے سیٹیزن پورٹل پر اپنی شکایت درج کرائی تھی جہاں میں نے ثبوت کے طور پر کچھ اسکرین شارٹ بھی شیئر کیے تھے اس کے بعد 13 مئی کو ہی مجھ سے رابطے شروع کر دیے گئے ۔23 مئی کو میری وڈیوز ٹی وی پر چلا دی گئی جو کہ میں نہیں چاہتی تھی اور مجھ سے پوچھے بغیر ہی وڈیوز کی تردید کر دی گئی ۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وڈیو بنانے کے متعلق اس وقت سوچا جب مجھے لگا کہ چیئرمین نیب مجھے حراساں کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے چیئرمین نیب کی حراسگی منظر عام پر لانے کے لیے یہ وڈیو بنائی تھی لیکن یہ وڈیوز سامنے آئیں تو چیئرمین نے مجھے کہا کہ اگر اس کے بعد کسی بھی نیب آفس میں نظر آئی تو میرے ٹکڑے ہی جھنگ جائیں گے۔انہوں نے وڈیوز پر ڈرنے کی بجائے یہ کہا میں چیئرمین نیب ہوں طاقت ور ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے انہیں حراساں کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی اورمجھ پر دباؤ ڈالا گیا۔اس معاملے میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور نوازش بھی شامل تھے۔