اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,882FansLike
9,941FollowersFollow
553,000FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کشمیریوں کی تحریک آزادی کو جلا بخشنے والے نوجوان برہان وانی کا یوم شہادت

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف جرات اور بہادری کی شمشیربرہان مظفر وانی شہید کی آج چھٹی برسی منائی جا رہی ہے۔

برہان وانی جسے کشمیر کی مسلح تحریک آزادی کا پوسٹر بوائے بھی کہا جاتا ہے۔انہیں 8 جولائی 2016 میں بھارتی فوج کی جانب سے شہید کیا گیا تو مقبوضہ کشمیر میں اس کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج اور مظاہرے شروع ہوئے ۔ بھاری قابض فوج نے اس تحریک کو دبانے کے لیےدرجنوں کشمیری نوجوانوں کی جان لے لی ۔

برہان وانی جنہیں حالیہ تحریک آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے نئی جونوان نسل میں آزادی کی وہ شمع اپنے لہو سے روشن کی جوہر گزرتے دن کے ساتھ مزید روشن ہو رہی ہے۔

کشمیر میں مسلمانوں کی آزادی کو اپنے خون سے سینچنے والا نوجوان برہاں مظفر وانی 1994 کو پلوامہ میں پیدا ہوا۔برہانی وانی جو کہ ایک ہونہار طالب علم بھی تھے ، انہوں نے 15 سال کی عمر میں سکول کے زمانے سے ہی بھارتی فوج کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔

صرف 15 سال کی عمر میں بھارتی فوج کو تگنی کا ناچ نچانے والا برہان وانی بڑے بھائی کو شہید کیے جانے کے واقع پر ہتھیار اٹھانے پر مجبورہوا۔

برہان وانی جو کہ کشمیر میں بھارتی فوج کے لیے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ہمیشہ سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کو للکارتا اور مسلمان نوجوانوں میں آزادی کی تحریک کو پروان چڑھاتا۔ برہان وانی نےسوشل میڈیا کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کے دلوں میں وہ جزبہ پیدا کیا کہ بھارتی حکومت نے برہانی وانی کی گرفتاری کے لیے 10 لاکھ روپے کا انعام مقرر کر دیا۔

2016 میں آج کے دن بھارتی فوج نےبرہان وانی کو ایک ساتھی سمیت گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔