اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,439FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امت کو ایک دوسرے سے ہمدردی کے ساتھ پیش آنا چاہیے ، بہترین انسان وہ ہے جو نیکی کی راہ پر گامزن ہو،خطبہ حج

مکہ: وقوف عرفہ میں امام ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کا کوئی شریک نہیں۔

عرفات اسکوائر پر حج کے لیے جمع ہونے والے عازمین کو خطبہ دیتے ہوئے محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو۔ اللہ تعالیٰ نے نماز، روزہ اور زکوٰۃ کی ادائیگی کا حکم دیا۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے کہ تم پر حج فرض ہے۔ انہوں نے کہا قرآن کی دیگر آسمانی کتابیں بھی تصدیق کرتی ہے۔

خطبہ حج کے دوران امام عرفات نے کہا کہ اللہ تعالی نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکو آخری نبی بنا کر بھیجا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں فرماتا ہے اپنے نفس کو پاک رکھو اور تقویٰ اختیار کرو۔ اللہ نے فرمایا کہ اس نے آسمانوں اور زمین کو 6دنوں میں پیدا کیا۔متقیوں کے لیے جنت کی بشارت ہے۔ بہترین انسان وہ ہے جو نیکی کی راہ پر گامزن ہو۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے عازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے والدین کے ساتھ نیکی کا راستہ اختیار کرنے کا حکم دیا۔ والدین کے بعد رشتہ داروں کے ساتھ حسن سلوک کرو۔ انہوں نے کہا کہ امت کو ایک دوسرے سے ہمدردی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ اے ایمان والوخدا کی عبادت کرو۔ نیکی میں جلدی کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ رسول اللہ ﷺنے فرمایا،جس کے اخلاق سب سے زیادہ ہوں گے وہ میرے قریب ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اگر فضیلت کا کوئی معیار ہے تو وہ تقویٰ ہے۔ ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا بھائی ہے۔ اللہ نے فرمایا اپنے گھر والوں کو نیکی کا حکم دو۔