اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی آج55 ویں برسی منائی جا رہی ہے

مادر ملت محترمہ فاظمہ جناح کی آج55 ویں برسی منائی جا رہی ہے

مادر ملت ڈاکٹر فاطمہ جناح کی آج 55 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔دن کی مناسبت سے آج مادر ملت کے مزار پر فاتح خوانی کی گئی اور ان کے درجات کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

محترمہ فاطمہ جناح کی خدمات کے اعتراف میں مخلتف سیاسی اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے محترمہ کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی ۔

مرحترمہ فاطمہ جناح 30 جولائی1893 کو پیدا ہوئی انہوں نے 1919 میں بھارتی شہرکولکتہ کی یونیورسٹی سے ڈینٹل سرجن کی ڈگری حاصل کی جبکہ 1918 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ۔

ڈاکٹر محترمہ فاطمہ جناح نے10 سال تک بطور ڈاکٹر خدمات سرانجام دیں جبکہ 1929 میں خاوند کے انتقال کے بعد اپنے بڑے بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کے گھر منتقل ہو گئی ۔

1929 میں ہے محترمہ نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر آزادی کی تحریک میں باقائدہ حصہ لیا اور بھائی کے شانہ بشانہ ہرمشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

مادر ملت فاطمہ جناح نے بھی بھائی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنی زندگی آزادی کی تحریک کے لیے وقف کر دی ۔ محترمہ نے برصغیر کی خواتین میں تحریک آزادی کی روح پھونکی اور مردوں کے شانہ بشانہ آزادی کی اس تحریک میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

مادر ملت نے قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آباد کاری کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔انہوں نے قیام پاکستان کے بعد خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے ویمن ریلیف کمیٹی قائم کی اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی ۔

1965 کے انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں نے محترمہ فاطمہ جناح کو وزیر اعظم کی امید وار نامزد کیا۔

مادر ملت فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کے عارضے میں مبتلا ہو کر خالق حقیقی سے جا ملیں ۔