اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عمران خان خود ووٹ چور ہیں خود کو ووٹ کا محافظ نہ سمجھیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے آپ کو قانون اور خود کو قانون کے تابع نہیں سمجھتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن ) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ابھی ضمنی انتخابات شروع نہیں ہوئے اور عمران خان کا ماتم شروع ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن نے ابھی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانا ہے اس لیے چیف الیکشن کمشنر عمران خان کے نشانے پر ہے۔عمران خان کی جماعت آج بھی حکومت میں رہنے کی طرح الیکشن کمیشن کو دھمکیاں اور گالیاں دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کمیشن کو گالیاں بھی دیتے ہیں اور ساتھ ہی درخواستیں بھی دے رہے ہیں ۔دھاندلی کے پیشگی الزامات شکست تسلیم کرنے کے مترادف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کا احترام بھی کوئی چیز ہوتی ہے الیکشن کمیشن نے حکم دیا تو وزیر اعظم نے اپنا دور منسوخ کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے وزراء الیکشن مہم میں حصہ لینے کے لیے استفعے دے چکے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گلت بلتستان اور سوات میں حکومت کے دوران جلسوں سے خطاب کئے اور الیکشن کمیشن کے واضح احکامات کے باوجود بھی ان علاقوں میں تریقیاتی منصوبے شروع کیے۔ ان کے وزارا اپنے دور اقتدار میں الیکشن مہم کے جلسوں میں روز خطاب کرتے تھے۔