اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,343FansLike
9,940FollowersFollow
553,200FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ نے رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ جیسے آستین کےسانپ پالے ہیں ،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے جو رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ جیسے آستین میں سانپ پالے ہیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الٰہی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ دھاندلی سمیت کئی کاروائیاں خود کر رہے ہیں اور ڈال اسٹیبلشمنٹ پر رہے ہیں ،لہٰذا ان جیسے سانپوں سے بھی بچنے کی ضرورت ہے۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ آج ہم نے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے کہ جو 19 نااہل لوٹے الیکشن لڑ رہے ہیں وہ آرٹیکل 62 جو کہتا امیدوار سچا ہو، جھوٹا نہ ہو کے تحت الیکشن لڑنے کے قابل نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے ن لیگ کے یہ 19 لوٹے نااہل ہوں گے اور تحریک انصاف کیلئے مقابلہ مزید ون سائیڈڈ ہو جائے گا۔