اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت: ایک رکشہ میں 27 افراد سوار، پولیس اہلکار پریشان

بھارت کی ریاست اتر پردیش میں ایک ایسا واقعے پیش آیا جس نے دیکھنے والوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار کو بھی حریت میں ڈال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں پیٹرولنک پولیس کی جانب سے ایک رکشہ کو روکا گیا جس میں مرد اور بچوں سمیت 27 افراد سوار تھے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عام طور پر جس رکشہ میں ڈرائیور سمیت 4 سے 6 افراد بمشکل سوار ہوتے ہیں اس آٹو رکشہ میں 27 افراد سوار تھے جو کہ ایک دوسرے کی گود میں بیٹھے تھے۔

سب سے حیران کن بات یہ تھی کی صرف ڈرائیور کے ساتھ 5 افراد سوار تھے جس کے باوجود ڈرائیور رکشے کو چلا بھی رہا تھا۔