اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دنیا کے مہنگے ترین فرنچ فرائز سے لطف اندوز ہونے کے لیے کتنے روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں ؟

امریکا کے ایک ریسٹورنٹ نے 41ہزارروپے کےمہنگے ترین فرنچ فرائز کی ایک پلیٹ بیچ کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

13 جولائی کو امریکا میں نیشنل فرنچ فرائیز ڈے کے موقع پرنیویارک کے ایک ریسٹورنٹ نے 200 ڈالر کی فرنچ فرائز کی پلیٹ پیش کرتے ہوئے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروالیا۔

مین ہٹن میں سرینڈپٹی تھری (Serendipity3)نامی ریسٹورنٹ نے اب تک کے سب سے مہنگے فرنچ فرائز بنانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا ہے۔


فرنچ فرائز کی اس مہنگی ترین ڈش کو کریما ڈیلا کریم(Crema dela Creme) کا نام دیا گیا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر فرنچ فرائز کی وڈیو شیئر کی۔