اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,437FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پابندی کے باوجودمقبول گجر کی پنجاب میں داخلے کی کوشش،خطرناک ارادے ظاہر کرتی ہے،عطا تارڑ

وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما مقبول گجر کی پنجاب میں آمد کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

وڈیو پیغام میں مسلم لیگ (ن ) کے رہنما کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر کی پنجاب میں آمد قانونی طور پر بند کی گئی ہے۔لیکن پابندی کے باوجود مقبول گجر کی پنجاب میں داخلے کی کوشش ان کے خطر ناک ارادوں کوظاہر کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ الیکشن کے دنوں میں کے پی اور آزاد کشمیر سے اسلحے سے لیس جھتے پنجاب آئیں گے۔ان کا ارادہ تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران بد امنی اور فسادات کرائے جائیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے گا۔ کے پی اور آزاد کشمیر سے اسلحہ بردار جتھوں کو کسی صورت بھی پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ایسے لوگوں کے خلاف پارٹی وابستگی سے بالا تر ہو کر کارروائی کی جائے گی ۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش کی گئی یا اسلحہ برآمد ہوا تو قانون بلا تفریق حرکت میں آئے گا۔