اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

پاکستان سری لنکا ٹیسٹ میچ کے دوران حسن علی کے ڈانس اسٹیپ سوشل میڈیا پر وائرل

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز قومی فاسٹ بولر نے 2 وکٹیں حاصل کی ۔

سری لنکا کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 222 رنز بنائے ۔میچ میں وقفے کے دوران حسن علی اور حارث رؤف باؤنڈری لائن کے قریب کھڑے تھے جہاں انہوں نے ڈانس کے کچھ اسٹیپ کیے جو کہ کیمرے کی آنکھ نے ریکارڈ کر لیے۔

حسن علی کے ڈانس اسٹیپ دیکھ کر کمنٹیٹر بھی محضوص ہوتے رہے جبکہ ان کے قریب کھڑے فاسٹ بولر حارث رؤف بھی ان کا ڈانس دیکھ کر ہنستے رہے۔

حسن علی جو کہ اپنی بولنگ کے ساتھ ساتھ اپنے جشن کے انداز جسے جنریٹر اسٹائل کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے،کرکٹ کے شائقین میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں ۔

حسن علی اس سے قبل بھی ساتھی کھلاڑیوں اور حریف ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مستی کے موڈ میں نظر آتے رہے ہیں ۔