اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بندروں نے والدین سے اکلوتابیٹا چھین لیا

بھاررت کی ریاست اتر پردیش میں افوس ناک واقع پیش آیا جہاں ،بندروں کے ایک جھنڈ نے نامولود بچے کو گھر کی چھت سے نیچے پھینگ دیا۔والدین کاکہنا ہے کہ بچہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے شہر بریلی میںشادی شدہ جوڑا اپنے اکلوتے اور نومولود بچے کو گود میں لے کر چھت پر چہل قدمی میں مصروف تھا کہ اچانک بندوں کے ایک جھنڈ نے ان پر دھاوا بو ل دیا۔

والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے بندروں کو بھگانے کے کافی کوشش کی لیکن جب بندوں نے انہیں گھیرا تو خطرہ بھانپتے ہوئے چھت سے نیچے جانے کے دوران بچا ان کی گود سے سیڑھیوں میں گر گیا۔

25 سالہ والد کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کے وہ بچے کو اٹھا پاتے ایک بندر نےبچے کو اٹھا کر چھت سے نیچے پھینک دیاجس کے بعد بچہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔