اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بلجیم : تربیتی طیارہ منہ کے بل نیچے گرنے کے باوجود پائلٹ زندہ بچ گیا

بلجیم میں چھوٹا طیارہ پرواز کے دوران اچانک منہ کے بل زمین پر آگرا ،خوش قسمتی سے طیارے کا پائلٹ حادثے کے فوری بعد جہاز سے زندہ نکل آیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق بلجیم کےجنوبی صوبےکے ایک ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے والا چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی فنی خرابی کے باعث اچانک عمودی سمت میں گرنے لگا جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کے ساتھ منسلک حفاظتی پیرا شوٹ کھول دیا جس سے طیارے کی نیچے گرنے کی رفتار قدرے کم ہو گئی ۔

سوشل میڈیا پروائرل ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حادثے سے چند لمحے پہلے پائلٹ نے انجیکٹ کرنے کے لیے اپنا پیرا شوٹ تو کھولالیکن وہ پیرا شوٹ کے ساتھ جہاز سے باہر آنے میں ناکام رہا۔

اگلے ہی لمحے جہاز عمودی سمت میں زمین پر آ گرا لیکن خوش قسمتی سے پائلٹ زندہ باہر نکل آیا ۔