اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دنیاکا سب سے بڑی عمر کا پانڈا35 سال کی عمر میں انتقال کر گیا

ہانگ کانگ کے ایک تھیم پارک میں رہنے والا سب سے بڑی عمر کا پانڈا 35 سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق این این نامی نر پانڈا گزشتہ کئی روز سے بیمار تھا جس کے باعث اسے انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا تھا۔بیماری اور بڑی عمر کے باعث پانڈا کی حالت ہر گزرتے دن کے ساتھ بگڑتی جا رہی تھی جس کے بعد گزشتہ روز 35 سالہ پانڈا انتقال کر گیا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نر پانڈا کا دوسرے پانڈا کے ساتھ رویہ بہت اچھا تھا اور وہ لوگوں سے بہت مانوس تھا۔ یاد رہے کہ این این کی جوڑی دار مادہ پانڈا جیا جیااس سے قبل 2016 میں انتقال کر گئی تھی جس کی عمر 38 سال تھی ۔

تفصیلات کے مطابق پانڈا کی جوڑی چین کی جانب سے ہانگ کانگ کے پارک کو تحفے میں دی گئی تھی ۔