اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی : بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 6 افراد جاں بحق

کراچی میں جاری مسلسل دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ،موسلا دھا ربارش کے باعث کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں اب تک 6 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔

کراچی کے علاقے لیاری میں نعمان مسجد کے قریب بجلی کے پول سے کرنٹ لگنے کے باعث24 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

سائیٹ ایریا میں کارخانے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جان کی بازی ہار گیا۔

لیاقت آباد میں گھر کے داخلی دروازے سے کرنٹ لگنے کے باعث17 سالہ ضیا ء جاں بحق ہو گیا۔

سرجانی تیسرٹاؤن کے علاقے میں 2 مختلف واقعات میں 2 فراد جان سے گئے ۔

لی مارکیٹ میں گھر کے قریب کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 40 سالہ شان حسین جاں بحق ہو گیا۔

دوسری جانب بارشوں کے باعث کراچی کے مختلف علاقے زیر آب ہیں ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں اگلے24 گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔