اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عدالت نے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت میں حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نےحلیم عادل شیخ کو50 ہزار روپے کی ضمانتی مچلکےجمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کوجام شورو میں اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار کیا تھا۔جہاں وہ محکمہ کے دفتر میں بیان دینے کے لیے پہنچے تھے۔

حلیم عادل شیخ پر زمینوں کی خوردبور د کے مقدمات درج ہیں ۔اس سے قبل محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انہیں لاہورسے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔