اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دعا زہرا کے اغوا کے روز ظہیر کا بھائی شبیر بھی کراچی میں موجود تھا، تفتیشی رپورٹ

کراچی کی مقامی عدالت میں دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔پولیس کی جانب سےدعا زہرا کے اغواء کے متعلق پیش رفت کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی ۔

پولیس کے مطابق دعا زہرا کے اغوا کے روز ملزم ظہیر کا بھائی شبیر بھی کراچی میں موجود تھا جس کا وہ اعتراف بھی کر چکا ہےجبکہ سی ڈی آر ریکارڈ سے ظہیر اور شبیر کی 16 اپریل کو کراچی میں موجودگی بھی ثابت ہو چکی ہے۔ظہیر کے زیر استعمال سم اس کی والدہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم ظہیر اور اس کے بھائی شبیر نے 25 جولائی کو عدالت سے ضمانت لی ہوئی ہےجبکہ ملزم ظہیر اغوا ء کے روز کراچی میں موجودگی پر انکار کر رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے 14 سالہ دعا زہرا کے میڈیکل کرانے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ میڈکل کی اجازت کے متعلق عدالت فیصلہ کل سنائے گی ۔