اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خاتون نے صفائی والے کپڑے کے ساتھ دکان میں گھسنے والے چور کی طبیعت صاف کر دی

عام طور پر چور یا ڈاکو اسلحے کے زور پر کسی بھی عوامی مقام سے شہریوں کو لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں ۔ لیکن سوشل میڈیا پر ان دنوں نیدر لینڈ کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بیکری میں موجود خاتون نے چور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔


وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ترکش خاتون بیکری میں اپنے معمول کے کام میں مصروف تھی اور کپڑے سے جھاڑ پونچھ کر رہی تھی ۔ اسی دوران تیز دھار آلہ ہاتھوں میں تھامے ایک نقاب پوش چور دکان میں داخل ہونے ہو کر کاونٹر سے پیسے نکالنے کی کوشش کرتا ہے کہ خاتون صفائی والے کپڑے سے ہی چور کو پیٹنا شروع کر دیتی ہے اور اسے فرش پر گرا دیتی ہے ۔جس کے بعد چور دوکان سے بھاگنے میں آفیت سمجھتے ہوئے وہاں سے فرار ہو جاتاہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونی والی اس وڈیو کو ابھی تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں ۔سوشل میڈیا صارفین نے بہادر خاتون کو سراہا اور ساتھی ہی ساتھ صفائی والے کپڑے کی طاقت کو نظر انداز نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔