اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈیرہ غازی خان : سیلاب کے باعث 8 جاں بحق،87 ہزار افراد متاثر

تفصیلات کے مطابق حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان میں 75 ہزار ایکڑ رقبہ زیر آب آیا جبکہ برساتی نالوں میں تغیانی کے باعث21 رابطہ سڑکیں تباہ ہو گئیں ۔

سیلابی صورتحال کے باعث 87 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ 8 افراد جاںبحق اور499 جانور سیلاب کی نظر ہو گئے ۔

متاثری علاقوں میں 972 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ متاثرین کے لیے 14 بحالی اور ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان عثمان انور کے مطابق متاثرین کی بحالی کے لیےلگائے گئے کیمپوں میں 123 افراد موجود ہیں سیلاب کے پانی کے اترنے کے بعد لوگوں کی اپنے گھروں اور علاقوں میں واپسی جاری ہے۔

متاثرین میں راشن 690 خیمے،500 ٹینٹ ،500 چٹائیاں اور 200 مچھر دانیاں تقسیم کی گئی ہیں ۔