اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

الیکشن یہ اسلیے نہیں کروا رہے، ان کو ڈر ہے عمران خان دو تہائی اکثریت سے آئے گا، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ اس لیےنہیں ہو رہا کیونکہ ان کو پتہ ہے چاروں صوبے امپورٹڈ ٹولے کیساتھ نہیں۔ الیکشن یہ اسلیے نہیں کروا رہے کیونکہ ان کو ڈر ہے عمران خان دو تہائی اکثریت سے جیت جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کمیشن ممبران کی حکومتی اتحاد سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ الیکشن کمیشن کے ارکان ہائی کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ اورمراعات لیتے ہیں۔ ان پر اعلیٰ عدلیہ کا کوڈ آف کنڈکٹ اپلائی ہوتا ہے۔ کوئی جج کسی کیس میں ایک فریق سے ملکر کیس پر بات نہیں کر سکتا۔

ان کاکہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ضابطے کی سنگین خلاف ورزی کی ہے جس پر ہم لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ان کیخلاف کاروائی کیلئے کیس جوڈیشل کمیشن میں بھیجیں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عارف نقوی پر کیس پر بار کرنے والےنواز شریف کو 20 ملین ڈالر رشوت بات نہیں کرتے۔ میں الیکشن کمیشن کو کہنا چاہتا ہوں ہمیں تو اوورسیز پاکستانی ایسے ہی فنڈ دیتے تھے اور دیتے رہیں گے، البتہ( ن )لیگ اور پیپلز پارٹی نے سیٹھ پکڑے ہیں، مریم اورنگزیب کا سگریٹ کیس واضح مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فائنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کچھ نیا نہیں، جو 1.3 ملین ڈالر فنڈز ہمیں کرکٹ میچ کروا کر کے آئے تھے وہ پاکستانی، انٹرنیشنلی تمام قوانین کو پورے کر کے آئے اور وہ ہم الیکشن کمیشن اور آفیشلی بھی ڈیکلیئر کر چکے ہوئے ہیں۔ عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے فنڈگیٹر ہیں ۔