اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لاہور چڑیا گھر کے شیر برائے فروخت،شیر کی قیمت صرف ڈیڑھ لاکھ روپے

جنگل کے بادشاہ کی قیمت گائے بھینس سے بھی گر گئی۔لاہور چڑیا گھر میں شیر ڈیڑھ لاکھ روپے میں فروخت کیے جانے کےانکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چڑیا گھر میں شیروں کی افزائش نسل میں اضافہ اور اخراجات کو پورا کرنے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے چڑیا گھروں میں اب اضافی شیروں کو رکھنے کی جگہ کم پڑتی جا رہی ہے جس کے باعث اب یہ شیرنجی ہاؤسنگ سوسائٹیز اور شیر پالنے کے شوقین افراد کو فروخت کیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے اگست کے پہلے ہفتے کے دوران12 شیر فروخت کر دیے جائیں گے۔جس میں 9 نر اور 3 مادائیں شامل ہیں ۔

یاد رہے کہ لاہور کے سفاری پارک میں ہر سال 10 سے 14 شیر پیدا ہوتے ہیں جبکہ گزشتہ سال بھی 12 شیر فروخت کیے گئے تھے۔