اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,393FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےڈیرہ غازی خان ، میانوالی اورراجن پور کے سیلاب سے متاثر ہ علاقوں کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو8،8 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ صوبے میں سیلاب سے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد مزید امداد کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ کی جانب سے انتظامیہ کو صوبے بھر میں سیلاب سے متاثر ہونے والی سٹرکوں کی جلد تعمیر کا بھی حکم دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں بروقت میڈکل کیمپ لگانے اور متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ امدادی کیمپوں میں سانپ کے کاٹنے اور ہیضے سے بچاؤ کی ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت ہونےوالے اجلاس میں متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصان اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔