اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

سلمان خان نے بلٹ پروف گاڑی خرید لی

لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں اور سدھو موسے والا کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ خان اپنی سکیورٹی کو لے کر کافی فکر مند نظر آتے ہیں ۔

سلمان خان کو ایک ماہ قبل لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کیے جانے کی دھمکیاں مل رہی تھی ۔دھمکی آمیز خط ان کے والد کو موصول ہوا تھا جس کے بعد سلمان خان نے سکیورٹی کے معاملات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اپنی ذاتی سکیورٹی کو بھی بڑھا لیا تھا جبکہ پولیس کی جانب سے بھی ان کی سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کر دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے حال ہی میں دوبئی سے بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے اور اس حوالے سے اپنی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی گارڈز بھی تعینات کر رکھے ہیں ۔

یاد رہے کہ سلمان خان نے گزشتہ ہفتے سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی کے پولیس چیف سے بھی ملاقات کی تھی جہاں انہوں اسلحے کے لائسنس کے لیے بھی درخواست دی تھی ۔