اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے دوران پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں دوسری لگاتار شکست۔

بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں میں شکست دے دی جس کے بعد بھارت کے سیمی فائنل تک کی رسائی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہو چکے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو بارش کے باعث میچ کو18 اوورز تک محدود کر دیا گیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 99 کے مجموعی رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔

100 رنز کےکے تعاقب میں بھارتی کھلاڑیوں کے 12ویں اوور میں ہی 2 وکٹوں کے نقصان پر حدف عبور کر لیا۔


بھارت کی جانب سے سمریتی مندھانا نے 63 رنز کی ناقابل شکست ایننگ کھیلی جبکہ پاکستان کی جانب سے طوبی اور عمیمہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان کی جانب سے منیبہ 32 رنز کی اینگ کے ساتھ نمایاں رہیں اس کے علاوہ کوئی دوسری کھلاڑی 20 کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔