اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دعا زہر کا میڈکو لیگل ٹیسٹ کرانے کی استدعا مسترد کر دی گئی

کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کا میڈکو لیگل ٹیسٹ کرانے کے متعلق پولیس کی جانب سے دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔

کراچی شرقی کے جوڈیشل مجسٹریٹ آفتاب احمد بھگیو نے پولیس کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے میڈکو لیگل ٹیسٹ کرانے کی استدعا مسترد کر دی ۔

دوسری جانب تفتیشی افسر نے مقدمے کی پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کے متعلق مہلت مانگ لی۔عدالت نے کیس کی سماعت6اگست تک ملتوی کرتے ہوئے پولیس کو اگلی سماعت پر ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

اس کے علاوہ دعا کے شوہر ظہیر اور اس کے بڑے بھائی کی ضمانت میں بھی 17 اگست تک توسیع کر دی گئی ہے۔