اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے استعفوں کی ٹکڑوں میں منظوری عدالت میں چیلنج کر دی

تحریک انصاف نے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر کاکہنا تھا کہ الیکشن کمشنز کے خلاف بڑا کیس دائر کرنے جا رہے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر ایک سیاسی فریق بن چکے ہیں جو کہ کس صورت بھی قابل قبول نہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 3 ماہ کے بعد اپنی مرضی کے11 استعفے منظور کیے ہیں ۔قانون کے مطابق اسپیکر استعفے روکنے کا مجاز نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے125 ارکان نے 11 اپریل کو اسمبلی کے فلور پر کھڑے ہو کر استعفوں کی متعلق اعلان کیا ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے13 اپریل کو استعفیٰ منظور کر لیے۔ الیکشن کمیشن کے پاس کون سے اختیار ہے کہ وہ 3 ماہ قبل سارے استعفے منظور نہ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج الیکشن کمیشن نے 11 استعفے منظور کر لیے ہیں ۔اب الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کے ساتھ ایک پارٹی بنتا جا رہا ہے۔