اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,944FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکارکو سلمان خان کی فلم میں رول مل گیا

تاجکستان سے تعلق رکھنے والا3 فٹ کے 18 سالہ گلوکار عبدو روزک کو بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی فلم کے لیے کاسٹ کر لیا گیا ہے۔

تصیلات کے مطابق عبدو روزک کو سلمان خان کی اگلے سال ریلیز ہونےوالی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کے لیے کاسٹ کیا گیا ہے۔

عبدو روزک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤںٹ پر وڈیو بھی شیئر کی جس میں انہیں سلمان خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔انہوں نے سلمان خان کے لیے گانا بھی گایا جس کے بعد سلمان نے انہیں اپنے گلے بھی لگایا۔


عبدو روزکا کہنا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہیں انہوں نےسوچا بھی نہیں تھا کہ کبھی اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے۔کبھی عید کبھی دیوالی فلم کا نام تبدیل کر کے بھائی جان رکھا گیا ہے۔ جو کہ اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔