اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو بجھوا دیا

پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کو ریفرنس بھجوا دیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے فائل ریفرنس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سوچ سمجھ کر بدانتظامی کر رہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپنی آئینی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہیں کر پا رہے اس لیےان کو عہدے سے علیحدہ کیا جائے ۔

ریفرنس میں پی ڈی ایم رہنماؤں کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بارے میں بھی تفصیلات شامل کی گئی ہیں ۔

ریفرنس میں لکھا گیا ہے کہ حکومتی اتحاد کی جانب سے چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ جلد سنانے کیلئے دباؤ ڈالا گیاجبکہملاقاتوں کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔