اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت: سرکاری اہلکاروں نے رات کی تاریکی میں مسجد کو شہید کر دیا

بھارت کے شہر حیدرآباد کے میونسپل حکام نے رات کے اندھیرے میں پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں خواجہ محمود مسجد کو شہید کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمشاد آباد میں میونسپل حکام کے عملے نے رات گئے مسجد کو مسمار کردیا۔

بعد ازاں مسلمانوں اور مختلف جماعتوں نے میونسپل آفس کے باہر شدید احتجاج کیا، جس پر پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے بتایا کہ مسجد کے اردگرد کے مکینوں نے اس کی تعمیر کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس کا اندراج ہونا تھا، لیکن میونسپل حکام نے مسجد کو منہدم کردیا۔

مسلمانوں کے علاقائی نمائندے کا کہنا تھا کہ شہید مسجد 3 سال قبل بنائی گئی تھی جہاں جمعہ سمیت ہر روز 5 وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی تھی۔

دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے ایک پریس نوٹ میں مسجد کو تباہ کرنے کے عمل کو مسلمانوں کے لیے انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت قرار دیا۔