اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

طالبان ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی سے لاعلم تھے، ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں،ترجمان طالبان حکومت

طالبان کا کہنا ہےکہ وہ القائدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق افغان طالبان کے سیاسی امور کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ طالبان قیادت ایمن الظواہری کی کابل میں موجودگی سے آگاہ نہیں تھی لہٰذا امریکی حملے میں ان کی ہلاکت کی خبروں پر تحقیقات کررہے ہیں۔

میڈیا کےمطابق سہیل شاہین نے کہا کہ حکومت اور طالبان قیادت کو علم نہیں تھا البتہ اس حوالے سے کیے جانے والے دعوے پر تحقیقات جاری ہیں جس کے نتائج سے عوامی سطح پر آگاہ کیا جائے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے جواب میں سہیل شاہین نے کہا کہ طالبان قیادت اور موجودہ حکومت دوحا معاہدے پر پوری طرح کاربند ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہےکہ طالبان ایمن الظواہری کی ہلاکت پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔