اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اگر لال سنگھ چڈھا کے خلاف بائیکاٹ کامیاب ہو گیا تو دل ٹوٹ جائے گا، عامر خان

بالی ووڈ میں مسٹر فرفیکشنسٹ کے نام سے شہرت رکھنے والے عامر خان آج کل اپنی نئی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھاکی ریلیز کو لے کر کافی پریشان دیکھائی دیتے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی دو وجوہات ہیں پہلی تو یہ کہ گزشتہ ایک سال کے دوران بالی ووڈ ہیروز کی کوئی بھی فلم بڑا کاروبار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ دوسری وجہ ان کی فلم کا بائیکاٹ ہے ۔

حال ہی میں عامر خان اور کرینہ کپور نے بھارت کے ایک معروف ٹی وی شو کافی ود کرن میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنی بنائی ہوئی فلم کے بارے میں پراعتماد ہیں، لیکن وہ فلم پر شائقین کے ردعمل سے زیادہ گھبرا گئے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ بہت سارے لوگوں کی محنت ہے، اگر لال سنگھ چڈھا کام نہیں کر تی
تودل ٹوٹ جائیں گے۔