اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,500FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امریکا:ٹھنڈے چپس کیوں دیے،نوجوان نے ریسٹورنٹ میں فائرنگ کر دی

امریکا میں ایک شخص نے نجی ریسٹورنٹ کے ملازم کو ٹھنڈے چپس دینے پر فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر دیا۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیو یارک پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بروکلن کے علاقے میں 20 سالہ مائیکل نے 23 سالہ ریسٹورنٹ ملازم کو فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر دیا جس کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 40 سال خاتون کی ٹھنڈے فرائز دینے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد گاہک خاتون نے فون پر اپنے 20 سالہ بیٹے کو ریسٹورنٹ میں بلایاجہاں ملزم نے طیش میں آ کر ملازم کو فائرنگ کرتے ہوئے زخمی کر دیا۔