اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ق) کی مرکزی مجلس عاملہ نے چوہدری شجاعت پر اعتماد کا اظہارکر دیا

مسلم لیگ (ق) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج لاہور میں ہوا جس میں سندھ ،بلوچستان ، خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان کے نمائندگان نے شرکت کی ۔

اجلاس میں شریک صوبائی اور مرکزی عہدے داروں نے پنجاب کے اجلاس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کامل علی آغا کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔اراکین نے طارق بشیر چیمہ کی بھی غیر قانونی برطرفی کی بھرپور مذمت کی ۔