اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

شوہر نے بیوی کو منانے کے لیے دفتر میں چھٹی کی درخواست دے دی ،سوشل میڈیا پر درخواست وائرل

بھارت میں ایک سرکاری اہلکارنے ناراض ہو کر میکے جانے والی بیوی کو منانے کے لیے فوری طور پر دفتر سے چھٹی کی درخواست کر دی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ہندی میں لکھی گئی جس میں سرکاری اہلکار شمشاد احمد نے موقف اختیار کیا کہ اس کی بیوی ناراض ہو کر بچوں کو ساتھ لے کر میکے جا چکی ہے جس کے باعث وہ انتہائی دباؤ کا شکارہ ہے۔

درخواست میں یہ بھی لکھا گیا کہ بیوی اور بچوں کے گھر سے جانے کے بعد وہ ذہنی مریض بنتا جا رہا ہے ۔ اس لیے اس کی چھٹی کی درخواست منظور کی جائے تا کہ وہ سسرال جا کر اپنی بیوی کو منا کر گھر واپس لا سکے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست لکھنے والے سرکاری اہلکار کو فوری طور پر چھٹی بھی دے دی گئی ۔