اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایمن الظواہری کی ہلاکت کا معاملہ،طالبان حکومت نے امریکا کو سنگین نتائج کی وارننگ دے دی

کابل : القائدہ کے رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے معاملے پر طالبان حکومت نے امریکا کوافغان سرزمین میں مداخلت پر وارننگ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق طالبان حکومت کی جانب سے امریکی ایجنسیوں سےمعاملے پر مفصل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ افغان سرزمین کسی بھی دوسرے ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے۔طالبان دوحہ معائدے کی پاسداری پر عمل پیرا ہے،امریکا بھی اب معاہدے کی خلاف ورزیاں ختم کرے۔


بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے اس حملے کے زریعے افغانستان کی سالمیت اور خود مختاری پر حملہ کیا ہے۔ہم ایک بار بھر امریکا کے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہیں ۔اگر دوبارہ امریکا کی جانب سے کوئی بھی ایسا اقدام اٹھایا گیا تو اس کے نتائج کی ذمہ دار امریکی حکومت خود ہو گی ۔