اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کامن ویلتھ گیمز: آسڑیلیا نے پاکستان کو 7ـ0 سے شکست دے دی

آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں پاکستان کو 7گول سے شکست دے دی ۔پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم میڈلز کی دوڑ سے باہر ہو گئی ۔

برمنگھم ہاکی سینٹر میں کھیل کے آغاز میں پاکستانی کھلاڑیوں نے آسٹریلوی ٹیم کا ڈٹ کا مقابلہ کیا اور بتدائی 810منٹ کے دوران آسٹریلوی گول پوسٹ پر 3 حملے کیے لیکن ان حملوں میں کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی جانب سے ب12ویں منٹ میں بلیک گروورز نے پہلاگول کیا۔ جبکہ دوسرے کوارٹر میں کھیل کے 19ویں منٹ میں آسٹریلوی ٹیم کی برتری 2 صفر ہو گئی ۔

تیسرے کوارٹر کے بعد حریف ٹیم نے پے در پے گول کرنےکے بعدبرتری 7-0 کر دی جبکہ قومی ٹیم پورے کھیل کے دوران گول بچانے کی کوشش میں ہی نظر آئی ۔

پاکستان 0-7 سے شکست کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم گروپ میں چوتھے نمبر پر رہی اور اب ٹورنامنٹ میں 7ویں پوزیشن کے لیے کینیڈا سے مقابلہ کرے گی۔