اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

چوہدری شجاعت(ق) کے صدر برقرار،الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات روک دیے

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ (ق )کےصدر چوہدری شجاعت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے
لاہور میں 10 اگست کو ہونے والےپارٹی انتخابات روکنے کا حکم دیتے ہوئے دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔ فیصلہ آنے تک چوہدری شجاعت کا عہدہ برقرار رہے گا۔

کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کی ،(ق )لیگ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 28 جولائی کو ایک کاغذ وائرل ہوا جو کامل علی آغا نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تاہم لیٹر ہیڈ پر کسی کے سائن نہیں تھے۔ لیٹر ہیڈ پر لکھا گیا تھا کہ شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

چوہدری شجاعت کے وکیل عمر اسلم نے الیکشن کمیشن میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی صدر اور سیکرٹری جنرل کو ہٹایا گیا جبکہ سی ڈبلیو سی اجلاس سے متعلق پنجاب کے سیکرٹری کامل علی آغا نے لیٹر جاری کیا۔ ضابطے کے تحت الیکشن کمیشن کو ایسی کسی تبدیلی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے ق لیگی انٹرا پارٹی الیکشن رکوانے کا حکم دیتے ہوئے اگلی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔