اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اگر والدہ مدد گار ثابت نہ ہوتی توشاید ڈپریشن کے دوران خودکشی کر لیتی، دیپکا پڈوکون

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ایک حالیہ ایونٹ میں ڈپریشن کے ساتھ اپنی جنگ کے بارے میں ایک بار پھر بات کی اور کہا کہ ان کی والدہ نے ان کو ڈپریشن کی حالت میں پہچانا اورا ن کی مدد کی ۔

دپیکا پڈوکون نے اپنے ڈپریشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے علامات کو پہچاننے کا سارا کریڈٹ اپنی والدہ کو دیا ۔

دیپکا نے کہا کہ خدا نے ان کی والدہ کو مسیحا بنا کر بیجھا مجھے ان علامات کے ہوتے ہوئے بھی کبھی محسوس نہیں ہوا تھا کہ میں ڈپریشن میں مبتلا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ کریئر کے عروج پر مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ میں کب اس بیماری کی زد میں آ گئی ۔جب مجھے کام کرنا مشکل اور سونا اور آرام کرنا بے حد پسند تھا۔والدہ نے مجھ سے اس متعلق چند سوالات کیے جن کا جواب میرے پاس نہیں تھا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر اس وقت میری والدہ میری بیماری کو نہ پہچانتی تو شاید میں ان تاریکیوں میں کھو کر جان گنوا بیٹھتی ۔