اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کراچی :نمازی نے مسجد میں تیزدھار آلےسےاپنا گلا کاٹ لیا

کراچی کے علاقے ڈیفینس خیابان راحت فیز6میں مسجد عائشہ میں نمازی نے اپنا ہی گلا کاٹ لیا۔

پولیس کے مطابق نمازی کا خون کافی بہہ گیا جس کے بعداسے اسپتال منتقل کیا گیا۔البتہ خود کشی کی کوشش کرنے والا شخص ہوش میں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ظاہری طور پر زخمی شخص ڈپریشن یا ذہنی دباؤ کا شکار لگتا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ واقعہ نماز جمعہ کے فوراً بعد پیش آیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ گھریلو پریشانی کے باعث انتہائی قدم اٹھایا۔