اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,873FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہیلی کاپٹر حادثہ:سوشل میڈیا پر منفی مہم پرپاک فوج میں شدیدغم وغصہ پایا جا رہا ہے، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر منفی مہم پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منفی سوشل میڈیا مہم کے باعث شہدا کے لواحقین کی دل آزاری ہوئی جس پر شہدا کے خاندانوں اور افواج پاکستان کےرینک اینڈ فائل میں شدیدغم وغصہ اوراضطراب ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ تھی لیکن چند بےحس حلقوں کی جانب سے واقعے کے متعلق تکلیف دہ اورتوہین آمیز مہم چلائی گئی جو کہ ناقابل قبول ہے۔