اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,477FansLike
9,940FollowersFollow
552,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈرون حملے کیلئے پاکستان کی ائیر سپیس استعمال ہوئی یا نہیں،واضح موقف دیا جائے،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ ڈرون حملے میں مارے گے ہیں۔ کیا اس ڈرون حملے کیلئے پاکستان کی ائیر سپیس استعمال ہوئی یا نہیں؟تحریک انصاف موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس پر پاکستان کا واضح موقف سامنے آنا چاہیے۔

اسلام آباد میں میڈیا پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو نئے انتخابات کے حوالے سے بہت وقت دیا لیکن یہ ابھی بھی عام انتخابات کرانے کے موڈ میں نظر نہیں آتے۔انہیں اب مزید وقت نہیں دیا جا سکتا ۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک مہینے کا الٹی میٹم دے رہے رہیں حکومت ایک مہینے میں نئے انتخابات کا اعلان کرے۔