اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

متحدہ عرب امارات پاکستان میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

یو اے ای نے پاکستانی کمپنیوں میں 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیاہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) پاکستان میں گیس اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرے گا۔

سرمایہ کاری سے آئی ایم ایف کے قرضوں کی 7ویں او8ویں قسط ملنے سے قبل ہی پاکستان کی معاشی مشکلات، ڈالرز کی بڑھتی ہوئی قیمت اورقرضوںکی ادائیگیوں کے نظام میں استحکام پیدا ہو گا۔

حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان میں گیس اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے، صحت، بائیو ٹیکنالوجی، زرعی ٹیکنالوجی، لاجسٹکس، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، ای کامرس اور مالیاتی خدمات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔

متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں ان شعبوں میں سرمایہ کاری کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لیے سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں اور شعبوں کو تلاش کرنا ہے ۔