اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پیوٹن کی طیب اردوان سے ایک ماہ میں دوسری اہم ملاقات

ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان چند ہفتوں بعددوسری اہم ملاقات روس کے سیاحتی شہر سوچی میں ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ علاقائی اورعالمی چیلنجز کے مد نظر رکھتے ہوئے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روس کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوںصدور نےتجارت میں اضافے سمیت اقتصادی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور شام میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جنگ کے عزم کا اعادہ کیا۔

مشترکہ بیان میں دونوں رہنماؤں نے روس سےگندم ، کھاد اور دیگر خام اشیاء کی بلاروک ٹوک برآمد سمیت یوکرینی اناج کی برآمدات سے متعلق استنبول معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرنے پر زور دیا۔