اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کامن ویلتھ گیمز:جیولن تھرو کا فائنل آج ہوگا،پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے دعاؤں کی اپیل کر دی

برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمزمیں جیولن تھرو ایونٹ میں آج پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم ایکشن میں ہوں گے۔

ارشد ندیم نے ایوانٹ سے قبل جاری ایک وڈیو پیغام میں قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باوجود بھرپورمحنت کی ہے ۔آج فائنل میں اچھا پرفارم کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔


ارشد ندیم کاکہنا تھا کہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ محبت دی ہے آج بھی قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔میں نے پوری لگن سے محنت کی ہے نتیجہ خدا کے ہاتھ میں ہے۔