اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,245FansLike
9,936FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہیں ، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پولیٹیکل پارٹی آرڈر 2002کے تحت فارن ایڈڈ پارٹی ڈکلئیرہو گئی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران صاحب نے 5 سال جھوٹے بیان حلفی جمع کروائے،8 سال میں 11 دفعہ اسلا آباد ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکا چکے ہیں اور 9 وکیل بدل چکے ہیں۔ فارن ایجنٹ اور فارن ایڈڈ پارٹی کے لئے قانون کے تمام دروازے بند ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پہ ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 سال میں پی ٹی آئی نے 9 وکیل بدلے، 50 مرتبہ سماعت ملتوی کرائی،11 پٹیشنز ہائی کورٹس میں کیں، آج سو باتیں کر رہے ہیں، انہیں یہ باتیں 8 سال میں الیکشن کمیشن میں کرنی چاہئے تھیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا خوف عمران خان کو تھا اسی لئے 20 کلو ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے خوف سے 25 مئی کو عمران صاحب خیبرپختونخوا بھاگ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فواد احتیاط اچھی چیز ہے اوقات تک نہ جائیں تو آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ آ چکا ہے، اب قانون کے مطابق عمل درآمد ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8سال میں1 روپے اور ایک اکاؤنٹ کا حساب نہیں دیا اب کسی جواب کی ضرورت نہیں ہے۔